ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اسپورٹس / شہریوں کو آلودہ پانی استعمال کرنے سے گریز کی ہدایت

شہریوں کو آلودہ پانی استعمال کرنے سے گریز کی ہدایت

Sat, 03 Jun 2017 16:57:05  SO Admin   S.O. News Service

غزہ،2جون(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)فلسطینی وزارت ماحولیات نے اپنی تازہ رپورٹ میں بتایا ہے کہ غزہ کی پٹی کے ساحل سمندرکا 50فی صد پانی آلودہ ہے جو نہانے اور دیگر استعمال کے قابل نہیں ہے۔محکمہ ماحولیات کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ غزہ کے ساحل پر پایا جانے والا پچاس فی صد سمندری پانی آلودگی کا شکار ہے جو دیگراستعمال کے ساتھ ساتھ نہانے کے لیے بھی مضر ہے۔رپورٹ میں شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ آلودہ پانی میں نہانے سے گریز کریں کیونکہ آلودہ پانی ان کی جسمانی صحت کے لیے مضر ثابت ہوسکتا ہے اور اس کے نتیجے میں امراض پھیل سکتے ہیں۔خیال رہے کہ غزہ کی پٹی میں وزارت ماحولیات محکمہ صحت کے ساتھ مل کر غزہ کے ساحلی علاقوں کے پانی کا طبی تجزیہ کرنے اور اس انسانی استعمال کے لیے مفید یا مضر ہونے کے حوالے سیجان کاری کی تواتر کے ساتھ کوششیں کرتی ہے۔ فلسطینی محکمہ ماحولیات کی طرف سے شہریوں کو پیراکی کے لیے موزوں سمندری کناروں اور ساحل کی نشاندہی کی جاتی ہے۔ جن مقامات پر پانی آلودہ ہو ان کے بارے میں بھی خبردار کیا جاتا ہے۔ادھر جنوبی غزہ کی رفح بلدیہ کے چیئرمین صبحی رضوان نے ایک بیان میں تمام متعلقہ حکومتی محکموں سے اپیل کی ہے کہ وہ بجلی کے بریک ڈاؤن، ایندھن کی قلت اور پانی کی کمی کے مسئلے کے حل کے لیے موثر اور سنجیدہ کوششیں کریں۔


Share: